بی بی سی کی رپورٹ کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے کوئی قرآنی آیت ہو: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 20:44

بی بی سی کی رپورٹ کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے کوئی قرآنی آیت ہو: الطاف ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بی بی سی کے بیان کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے کوئی قرآنی آیت ہو۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف منظر عام پر آنے والی بی بی سی کی رپورٹ کو ایسے پیش کیا جارہا ہے جیسے کوئی قرآنی آیت ہو ،کچھ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

37 سال سے جاری تحریک کو 37 ہزار بار ختم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم متحدہ کو توڑا جاسکا نہ مجھ سے کی جانے والی محبت کم کی جاسکی۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں قتل کردیا گیا تو وہ ساتھیوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ تحریک کو جاری رکھیں۔