کسی کی لوڈشیڈنگ ہوئی یا نہیں، وزیر دفاع کی لوڈ شیڈنگ ضرور ہوگئی ہے: الطاف حسین

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 21:30

کسی کی لوڈشیڈنگ ہوئی یا نہیں، وزیر دفاع کی لوڈ شیڈنگ ضرور ہوگئی ہے: ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کسی کی لوڈشیڈنگ ہوئی یا نہیں، وزیر دفاع کی لوڈ شیڈنگ ضرور ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسمبلی میں کہا کہ ایم کیو ایم کی لوڈشیڈنگ ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کسی کی لوڈشیڈنگ ہوئی یا نہیں، وزیر دفاع کی لوڈ شیڈنگ ضرور ہوگئی ہے۔الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر طرح کی لوڈ شیڈنگ کرنا آتی ہے۔الطاف حسین کے بیان کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وہ نہ پہلے ملک چھوڑ کر بھاگے تھے نہ اب بھاگیں گے۔