کراچی : رینجرز کی تحویل میں موجود ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 جون 2015 10:43

کراچی : رینجرز کی تحویل میں موجود ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماعامر خان پر دہشت گردوں کی مدد کرنے اور ان کو پناہ دینے کا الزام عائد تھا جس کے پیش نظر رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران 11 مارچ کو عامر خان کو بھی تحویل میں لے لیا تھا. درخواست ضمانت میں یہ موقف دیا گیا کہ عامر خان کو رینجرز کی تحویل میں 90 روز ہو چکے ہیں لیکن کوئی گواہ پیش نہیں کیا جا سکا لہٰذا انہیں رہا جائے. عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے. عدالت کی جانب سے فیصلہ 29 جون کو سنایا جائے گا.