کیوی کپتان برینڈن میکولم نے آرام کی خاطر مختصر دورہ زمبابوے، جنوبی افریقہ سے علیحدگی اختیار کر لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 26 جون 2015 11:53

کیوی کپتان برینڈن میکولم نے آرام کی خاطر مختصر دورہ زمبابوے، جنوبی ..

ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26جون۔2015ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم نے آرام کی خاطر نیوزی لینڈ کے مختصر دورہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میکولم نے یہ فیصلہ گزشتہ آٹھ ماہ مسلسل کرکٹ کے میدانوں میں گزارنے کے بعد آرام کرنے کی غرض سے کیا ہے تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم اینڈ اوے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برینڈن میکولم کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم نے گزشتہ 18ماہ میں ناقابل یقین کاکردگی دکھائی ہے تاہم ان کے آگے مزید کئی چیلنجز موجود ہیں اور ٹیم کومحنت کرنا جاری رکھنی ہوگی، ون ڈے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے سوال پر میکولم کا کہنا تھا کہ وہ اس کے لیے کوئی وقت نہیں دے سکتے ہیں،گزشتہ 2سال میں انہوں نے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں تاہم آگے کیا ہوگا اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہ سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ برینڈن میکولم نے آسٹریلوی ٹی ٹونٹی لیگ بگ بیش کی ٹیم برسبین ہیٹ سے بھی 3سالہ معاہدہ کر رکھا ہے جس کی کوچنگ ان کے سابق ساتھی کھلاڑی ڈینیئل ویٹوری کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :