راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات : 45سے زائد رجسٹرڈ کلبز کا میجر (ر) نعیم گیلانی کے گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان

جمعہ 26 جون 2015 12:25

راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات : 45سے زائد رجسٹرڈ کلبز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے آئندہ ہونیوالے الیکشن کیلئے راولپنڈی سے ملحق 45سے زائد رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں نے میجر (ر) نعیم اختر گیلانی کے گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور اس مید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا گروپ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں کرکٹ کی ترقی اور کلبوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں بھر پور کردار ادا کرئے گا ۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان گزشتہ روز کاونٹی کرکٹ کلب کے صدر عاشق حسین کی جانب سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحق رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں کے عہدداران کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا گیا جس میں میجر (ر) نعیم اختر گیلانی اور راولپنڈی ریجن کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی راولپنڈی میں کرکٹ کیلئے خدمات کو بھی سراہا گیا جبکہ راولپنڈی میں رجسٹرڈکرکٹ کلبوں کی ہونیوالی سکرونٹی او ر آئندہ الیکشن پر بھی غور کیا گیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سے ملحق 45سے زائد رجسٹرڈ کرکٹ کلبوں نے میجر (ر) نعیماختر گیلانی کے گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :