کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

جمعہ 26 جون 2015 13:08

کنگ خان کو بالی ووڈ میں قدم رکھے 23 سال مکمل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء)لاکھوں دلوں کی دھڑکن بالی ووڈ کے شاہ رخ خان کو فلم نگری پر راج کرتے ہوئے 23 سال مکمل ہوگئے۔ان 23سالوں کے ابتدائی کئی سال ایسے بھی تھے جب انہیں خود کومنوانے کیلئے سخت محنت کرنا پڑی۔شاہ رخ خان کی کامیابی کے حوالے سے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ” دن رات کی محنت اور تگ ودو کے بعدبلاخر شاہ رخ خان کو پہلا بریک تھرو ملا 25 جون 1992ء کور یلیز ہونے والی فلم ”دیوانہ“ سے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں رشی کپوراور دیویا بھارتی جیسے اسٹارز کی موجودگی میں شاہ رخ نے اس کمال کی ایکٹنگ کی کہ اعتراف فن کے طور پر انہیں ”فلم فیئرایوارڈ“ سے نوازا گیا۔فلم ”دیوانہ“ان کے کیرئر کو ایسی مضبوط بنیاد فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی کہ تب سے اب تک شاہ رخ خان نے پیچھے مڑ کرنہیں دیکھا۔ آج وہ جس فلم میں کام کریں اسے ریلیز سے پہلے ہی بے انتہائی شہرت مل جاتی ہے۔ ان بیس سالوں میں شاہ رخ نے لاکھوں اور کروڑوں فینز بنائے جو انہیں پیار سے ’ایس آر کے ‘ اور ’کنگ خان‘کہتے ہیں۔ وہ واقعی فلمی اسکرین کے کنگ ہیں۔