خیرپور ‘مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی،35مسافر زخمی،5 مسافروں کی حالت تشویشناک
جمعہ 26 جون 2015 14:11
خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) خیرپور میں قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت35افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق 5 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خطرہ ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی مسافروں سے بھری کوچ شاہ حسین بائی پاس کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دو افراد کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
کوچ میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔موقع پر موجود افراد نے زخمی مسافروں کو کوچ سے باہر نکالا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔حادثے کے باعث سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.