موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 16فیصد اضافہ

جمعہ 26 جون 2015 14:36

موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 16فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔26جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) رواں مالی سال 2014-15ء کے پہلے گیارہ مہینوں کے دوران گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں موبائل فونز کی ملکی درآمدات میں 16فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2014ء تا مئی 2015ء میں گیارہ ماہ کے دوران ملک میں درآمد کئے گئے موبائل فونز کا حجم 65کروڑ 38لاکھ 8ہزار ڈالر تک بڑھ گیا جو اس سے پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں 15.86فیصد زائد رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :