ریفری سے بدتمیزی کرنے پر امریکی سٹار فٹبالر کلنٹ ڈمپسی پر مزید 2 سال کی پابندی عائد

ہفتہ 27 جون 2015 11:08

ریفری سے بدتمیزی کرنے پر امریکی سٹار فٹبالر کلنٹ ڈمپسی پر مزید 2 سال ..

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جون۔2015ء) امریکی فٹ بال ٹیم کے کپتان کلنٹ ڈمپسی کو ریفری سے بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا ، تین میچوں کی پابندی کے شکار ڈمپسی پر مزید 2 سال کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متنازع امریکی فٹبالر ڈمپسی نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ سیکھنے کے بجائے ایک دفعہ پھر خود کو کھیل کے میدان سے دور کر لیا۔ 19 جون کو ہونے والے لیگ میچ میں جب ریفری نے ڈمپسی کو ریڈ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیجا تو ڈمپسی آپے سے با ہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

خود کو فٹ بال سٹار سمجھنے والے امریکی قومی ٹیم کے کپتان ڈمپسی سپورٹس مین سپرٹ ہی بھول گئے اور ریفری ڈینیل ریفارڈ کے ہاتھ سے نوٹ بک کھینچ کر ٹکرے ٹکرے کرنے کے بعد زمین پر دے ماری ۔ ڈمپسی اپنی اس شرم ناک حرکت کے بعد یوایس اوپن کپ سے آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ انہیں دو بار ضابطے کی خلاف ورزی پر 2 سال کی پابندی بھی جھیلنا ہوگی ۔