ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز، پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ اتوار کو فرانس کے خلاف کھیلے گی

ہفتہ 27 جون 2015 11:11

ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز، پاکستانی ٹیم اپنا آخری میچ اتوار کو فرانس ..

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا آخری میچ اتوار کو فرانس کے خلاف کھیلے گی ۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں آئندہ برس شیڈول اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو چکا ہے اور ابتدائی روز پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو 2-1 گول سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا تاہم دوسرے میچ میں اس کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 6-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ اتوار کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :