طارق میر کا بیان میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے :ایم کیو ایم

ہفتہ 27 جون 2015 11:13

طارق میر کا بیان میڈیا ٹرائل کا حصہ ہے :ایم کیو ایم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون2015ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلایا جانے والا مبینہ بیان ایم کیوایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل ہے ، ایم کیوایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر رکن طارق میر سے منسوب کر کے میڈیا میں چلائے جانے والے مبینہ بیان کو ایم کیو ایم کے میڈیا ٹرائل کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم اس خود ساختہ بیان کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بارے میں ایم کیو ایم کی لیگل ٹیم متعلقہ برطانوی تحقیقاتی اداروں سے رابطے میں ہے ۔