Live Updates

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ہونے والی حلقہ بندیوں کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 جون 2015 11:56

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں  بلدیاتی انتخابات کے لیے ہونے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات کے لہے کی جانے والی حلقہ بندیوں کو چیلنج کر دیا.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم الیکشن کمیشن کے معاملات میں مداخلت ہے اور حکومت کو الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے، پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ نئی حلقہ بندیوں کا کام از سر نو الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات