فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کو سٹیج ڈرامے کی شکل میں ڈھال کر پیش کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 جون 2015 13:14

فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کو سٹیج ڈرامے کی شکل میں ڈھال کر پیش کرنے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار موہت سوری کی ہدایت میں بننے والی فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ کو کراچی میں سٹیج ڈرامے کی شکل میں ڈھال کر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پروڈیوسر مہیش بھٹ نے ٹوئٹ کیا کہ فلم کا ڈرامہ یکم اگست کو دہلی میں نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا جس کے بعد اسے جلد کراچی میں بھی چلایا جائیگا۔فلم ہماری ادھوری کہانی کی سٹوری مہیش بھٹ اور سوریتا سین گپتا کے ناول آل دیٹ کڈ ہیو بین سے لی گئی ہے۔فلم میں عمران ہاشمی اور ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔مہیش بھٹ کے مطابق کراچی فلم کے پلے میں عمران زاہد مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :