گلوکارحامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

ہفتہ 27 جون 2015 13:19

گلوکارحامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء )صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکارحامد علی بیلا کو مداحوں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے ۔ حامد علی بیلا نے گائیکی کے میدان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کی مگر ان کی وجہ شہرت ” مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی “کاکافی گا کر ہوا جو آج بھی ان کی پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی گائی ہوئی کافی کو دوسرے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا۔

ان کی گائیکی کا مخصوص انداز دلوں کو مسحور کئے رکھتا ہے۔حامد علی بیلا کوصوفیانہ کلام کے باعث قدرت نے شہرت اور عزت سے نوازامگر زندگی بھر انہیں مالی پریشانیوں کا سامنا رہا۔حامد علی بیلا 27جون کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے مگر ان کا گایا ہوا صوفیانہ کلام آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتا ہے۔