مسلم لیگ (ن) کی کامیابی گلگت بلتستان کے عوام کاپارٹی کی پالیسیوں پرمکمل اعتمادکامظہرہے ‘وزیراعظم

ہفتہ 27 جون 2015 13:25

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی گلگت بلتستان کے عوام کاپارٹی کی پالیسیوں پرمکمل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان کی نئی حکومت علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔وہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ٹیلیفون پر باتیں کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی گلگت بلتستان کے عوام کاپارٹی کی پالیسیوں پر مکمل اعتمادکا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاوہ گلگت بلتستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال علاقہ دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاچین پاکستان اقتصادی راہداری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں انقلاب برپا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو گلگت بلتستان کو جدید اور ترقی یافتہ علاقہ بنانے کیلئے د ن رات کام کرنے کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :