مسجد الحرام میں 12لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

ہفتہ 27 جون 2015 13:48

مسجد الحرام میں 12لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

جدہ ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) مسجد الحرام میں گزشتہ روز 12لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام میں زائرین عمرہ اور نمازوں کیلئے آنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ جمعہ کو 12 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی۔ سعودی حکام نے رمضان المبارک میں مسجد الحرام میں انتظامات کو احسن انداز میں چلانے کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں۔