نجی ٹی وی چینلز سنیئر گلوکاروں اور اداکاروں کو نظر انداز کررہے ہیں،گلوکارہ ترنم ناز

ہفتہ 27 جون 2015 13:59

نجی ٹی وی چینلز سنیئر گلوکاروں اور اداکاروں کو نظر انداز کررہے ہیں،گلوکارہ ..

لاہور ۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء)معروف گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ بیشتر نجی ٹی وی چینلز سنیئر گلوکاروں اور اداکاروں کو نظر انداز کررہے ہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان تمام اداروں کی رونق اور ان کا بز نس فنکاروں کی وجہ سے ہے، مگر جب کبھی ہمیں بطور مہمان بلایا جاتا ہے تو معاوضہ دینے کے بجائے مفت آنے پر اصرار کیا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ترنم ناز نے کہا کہ مجھے پی ٹی وی نے بہت نام شہرت اور پروگرامز دئیے ، میرے علاوہ گلوکار انور رفیع،غلام عباس،اے نیر،آصف جاوید،عذرا جہاں،صائمہ جہاں،شبنم مجید،محمد علی شہکی اور حمیراچنہ سمیت دیگر بہت سے سنیئر فنکار بھی ٹی وی چینلز پر نظر انداز ہورہے ہیں۔انہون نے کہا ہم فنکارذیادہ تر لائیو گانے والے ہیں اور باقائدہ فن موسیقی کو برسوں ریاضت کرکے سیکھا ہے۔اب ہم کوئی کام نہیں کرسکتے ۔لہذا ٹی وی چینلز اپنے رویوں پر غور کریں۔