جاپان بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

ہفتہ 27 جون 2015 14:03

جاپان بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے ..

نئی دہلی ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) جاپان بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی حکومت نے 2022 تک سورج کی روشنی سے 100 گیگاواٹس بجلی پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ بھارت بڑے پیمانے پر شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے منصوبے پر کام کر رہا ہے اور جاپان سافٹ بینک کی طرف سے اس شعبے کے لیے 20 ارب ڈالر کی مجوزہ سرمایہ کاری سے اْس کے منصوبوں کو بڑی تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے سافٹ بینک کے سربراہ میسیوشائی سان نے بتایا کہ بھارت شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن سکتا ہے۔ سافٹ بینک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارت میں شمسی توانائی کے شعبے میں کم ازکم 20 گیگا واٹس بجلی پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے، جس پر ان بقول ایک اندازے کے مطابق 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔بھارت کی تقریباً ایک چوتھائی آبادی اب بھی بجلی تک رسائی سے محروم ہے اور ملک کے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی معمول کی بات ہے، اس لیے حکام کے مطابق اْسے بجلی کی پیداور بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :