‘اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن،نوجوانوں کی مخصوص نشست پر 70 سالہ بوڑھا اہل قرار‘

ہفتہ 27 جون 2015 15:02

‘اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن،نوجوانوں کی مخصوص نشست پر 70 سالہ بوڑھا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کی مخصوص نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے 70 سالہ بوڑھے بھی اہل قرار دیئے گئے ،وزارت قانون و داخلہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار کردہ نیا مسودہ الیکشن کمیشن حکام کیلئے درد سر بن گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے افسران وزارت داخلہ و قانون کی اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کی گئی نئی قانون سازی پر تذبذب کا شکار ہیں،نئی قانون سازی کے مطابق نوجوانوں کی مخصوص نشست پر عمر کی حد18 سے25 کی بجائے 18 سے70 سال کر دی گئی ہے،رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کو یہ فیصلہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کہ نوجوانوں کی مخصوص نشست پر کس امید وارکو اہل قرار دیا جائے کیونکہ نئی ترمیم کے مطابق 18 سے لیکر70 سال تک تمام امید وار نوجوان ہیں