کیریبین پریمیئر لیگ،سینٹ لوشیا زوکس نے گیانا امیزنکو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دا

ہفتہ 27 جون 2015 15:58

کیریبین پریمیئر لیگ،سینٹ لوشیا زوکس نے گیانا امیزنکو سنسنی خیز مقابلے ..

سینٹ لوشیا ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں سینٹ لوشیا زوکس نے گیانا امیزن واریرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ گیانا کی ٹیم 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 154 رنز بنا سکی، بریڈ ہوج کی 45 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔

جانسن چارلس کو جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ کو بارش کے باعث 18 اوورز تک محدود کیا گیا، سینٹ لوشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 156 رنز بنائے، جانسن چارلس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 26 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 47 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے، بیٹن، پرماؤل اور نارائن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں گیانا امیزن کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم سینٹ لوشیا کے باؤلرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور یہ مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 154 رنز ہی بنا سکی، بریڈ ہوج 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایڈورڈز اور لائی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔