پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، آفریدی

مجھے بڑی خوشی ہے آئندہ برس بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلوں گا، بگ بیش اور اب کیریبیئن لیگ میں دنیا کے دیگر نامور سٹارز کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ ہے، انٹرویو

ہفتہ 27 جون 2015 21:53

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، آفریدی

سینٹ جارج (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شریک پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے بھارت کا تعاون درکار ہوگا، انہیں ہمارے ساتھ فل ٹائم کرکٹ روابط بحال کرنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ آئندہ برس بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلوں گا، بگ بیش اور اب کیریبیئن لیگ میں دنیا کے دیگر نامور سٹارز کے ساتھ کھیلنا اچھا تجربہ ہے، اس میں ہمیں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملتی ہے، آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان کا ڈومیسٹک کرکٹ سٹریکچر حالیہ برسوں میں خاصا بہتر ہوا، اس کی وجہ سے ہماری قومی ٹیم میں اچھے نوجوان پلیئرز آرہے ہیں، ہماری کرکٹ آنے والے دنوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جائے گی۔

`

متعلقہ عنوان :