بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والی اموات اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 21:57

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ہونے والی اموات اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی مین ہونے والی اموات اور لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار وفاقی حکومت کو ٹھہرا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں جاری بجلی بحران پر حکومت کو کھل کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بلاول نے کراچی میں گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث ہونے والی اموات کا ذمہ دار بھی وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کو ٹھہرایا ہے۔

بلاول ہاوَس میں کراچی میں پانی و بجلی کے بحران کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کرنے والی ن لیگ 2 سال گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی ہے۔ دو سال گزرنے کے باوجود حکومت ںہ صرف گردشی قرضوں کو کم کرنے میں مکمل ناکام رہی بلکہ بجلی کا بحران اور گردشی قرضہ مزید بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے قرضوں پر بہت چیخ و پکار کی تھی لہذا حکومت بتائےکہ نندی پور پراجیکٹ اور گردشی قرضوں پر اب وہ کہاں کھڑی ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ یہ سب نااہلی، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ احتجاج جاری رہنا چاہیئے۔اجلاس میں بلاو ل بھٹو نے وزیر اعلی سندھ کو کراچی میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھرپور تیاری کی ہدایت بھی کی۔