ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا اقراری بیان بی بی سی نے نہیں بلکہ متحدہ کے باغی عناصر نے منظر عام پر لایا: نجم سیٹھی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 27 جون 2015 22:50

ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا اقراری بیان بی بی سی نے نہیں بلکہ متحدہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما طارق میر کا اقراری بیان بی بی سی نے نہیں بلکہ متحدہ کے باغی عناصر نے منظر عام پر لایا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز سے میڈیا پر زیر گردش ایم کیو ایم کے بھارتی ایجنسی "را" سے تعلقات کےحوالے سے متحدہ کے رہنما طارق میر کا اقراری بیان بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر نہیں لایا گیا ہے۔ نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ طارق میر کا اقراری بیان ایم کیو ایم میں موجود کچھ باغی عناصر کی جانب سے منظو عام پر لایا گیا ہے۔