ودیا بالن چارلی چیپلن کی مداح نکلیں

اپنے کیریئر میں چارلی چیپلنپر مبنی ایک کردار کرنا چاہتی ہوں‘ ودیا بالن

اتوار 28 جون 2015 10:36

ودیا بالن چارلی چیپلن کی مداح نکلیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ وہ چارلی چیپلین کی بہت بڑی مداح اور کسی فلم میں ان کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ممبئی میں مرحوم اداکار کی یاد میں چیپلن لائنز نمائش کا افتتاح کیا گیا-اس موقع پر ودیا بالن کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ وہ چارلی چیپلن کی بہت بڑی مداح اور اپنے کیریئر میں ان پر مبنی ایک کردار کرنا چاہتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم 'مسٹر انڈیا' میں اداکارہ سری دیوی نے چارلی چیپلن کا کردار باخوبی ادا کیا تھا اور وہ بھی ایسے ہی کسی موقع کی منتظر ہیں۔ودیا بالن کا مزید کہنا تھا کہ اس نمائش میں متعدد فنکاروں نے اداکار کی یاد میں ان کی پینٹنگز بنائی تھیں جو انہیں بے حد پسند آئی ہیں۔