آئی سی سی کی سری لنکن وزارت کھیل کو اکتوبر سے پہلے بورڈ انتخابات کرانے کی ہدایت

اتوار 28 جون 2015 11:45

آئی سی سی کی سری لنکن وزارت کھیل کو اکتوبر سے پہلے بورڈ انتخابات کرانے ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا وزارت کھیل کو رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی بورڈ اجلاس سے قبل سری لنکا کرکٹ بورڈ انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے، عدم تعمیل کی صورت میں سری لنکا کرکٹ کے خلاف مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس سری لنکن حکومت نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کمیٹی کو تحلیل کر کے نئی عبوری کمیٹی تشکیل دی تھی جس پر آئی سی سی نے سیاسی و حکومتی مداخلت کا سختی سے نوٹس لیا اور سری لنکا کے فنڈز روک دیئے تھے تاہم بعدازاں سری لنکا کرکٹ کی درخواست پر فنڈز جاری کئے گئے تھے لیکن سری لنکا تا حال آئی سی سی میں ووٹنٹگ کے حق سے محروم ہے۔

سری لنکن وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ چار ماہ کے عرصے کے اندر انتخابات کرانا مشکل ہے، ہم نے انتخابات کیلئے جنوری 2016 ء کا اعلان کر رکھا ہے اور امید ہے کہ ہم آئی سی سی کو ٹائم فریم کے حوالے سے مطمئن کر لیں گے

متعلقہ عنوان :