پاکستانی سٹار اعصام الحق فٹنس مسائل کے باعث ناٹنگھم اوپن ٹینس سے دستبردار،ومبلڈن میں شرکت بھی مشکوک

اتوار 28 جون 2015 11:47

پاکستانی سٹار اعصام الحق فٹنس مسائل کے باعث ناٹنگھم اوپن ٹینس سے دستبردار،ومبلڈن ..

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پاکستانی سٹار اعصام الحق فٹنس مسائل کے باعث ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئے، سال کے تیسری گرینڈسلام ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں شرکت بھی مشکوک ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعصام الحق پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث انہیں ناٹنگھم اوپن مینز ڈبلز کوارٹر فائنل سے دستبرداری اختیار کرنا پڑی، لندن میں ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے لیکن اس وقت ان کی ومبلڈن اوپن میں شرکت کے بارے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ اعصام کی فیملی نے پاکستانی عوام سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ وہ بھرپور انداز میں ومبلڈن اوپن میں شرکت کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :