کراچی ،کے ڈی اے کے گرفتارآفیسرعاطف احمدکے سنسنی خیز انکشافات

چائنا کٹنگ کی بھاری رقوم ملزم کا بھائی اسرار دبئی کے ذریعے لندن بھجواتا تھا

اتوار 28 جون 2015 12:05

کراچی ،کے ڈی اے کے گرفتارآفیسرعاطف احمدکے سنسنی خیز انکشافات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ عاطف احمد نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ملزم نے سرفراز مرچنٹ کے داست راست ہونے کا اعتراف کیا ہے  ملزم کے ساتھی ایدھی سینٹرمیں ڈکیتی میں ملوث ہیں۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ کورنگی میں کوسٹ گارڈز اور ویٹرنری ہسپتال کی زمینوں پر قبضہ کیا۔

(جاری ہے)

چائنا کٹنگ کی بھاری رقوم ملزم کا بھائی اسرار دبئی کے ذریعے لندن بھجواتا تھا۔ ملزم عاطف احمد کے ساتھی عمران اللہ، جمشید اور سلیم ایدھی سینٹر ڈکیتی میں ملوث رہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور فشریز پر رینجرز کے چھاپوں کے بعد اہم گرفتاریاں سامنے آرہی ہیں۔ملزمان سے تفتیش کے بعد سنسنی خیز انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں،جس کر بعد مزید گرفتاریوں کے بھی امکانات ہی۔

متعلقہ عنوان :