حکومت پنجاب نے غلط نقشے والی 8 ویں جماعت کی کتاب مارکیٹ سے اٹھانا شروع کر دی

اتوار 28 جون 2015 12:37

حکومت پنجاب نے غلط نقشے والی 8 ویں جماعت کی کتاب مارکیٹ سے اٹھانا شروع ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے غلط نقشے والی 8 ویں جماعت کی کتاب مارکیٹ سے اٹھانا شروع کر دی ۔ یہ عمل اگلے تین روز میں مکمل کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہور کے اعلان کے بعد کتاب کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 48 گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ دے گی اس لئے مارکیٹ سے کتاب اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے کتاب واپس لینے میں 48 سے 72 گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :