راجن پور: برساتی ریلوں سے نہر میں بیس فٹ شگاف پڑ گیا، ہزار ایکڑ سے زائدفصلیں تباہ،دس بستیاں زیر آب آگئیں

اتوار 28 جون 2015 12:38

راجن پور: برساتی ریلوں سے نہر میں بیس فٹ شگاف پڑ گیا، ہزار ایکڑ سے زائدفصلیں ..

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)راجن پور کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں پر بارشوں کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے نہر میں بیس فٹ شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے ہزار ایکڑ سے زیادہ فصلیں تباہ اور دس بستیاں زیر آب آگئیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کوہ سلیمان پر شدید بارشوں کی وجہ سے رود کوہی نالہ کاہا سلطان میں آنے والے بائیس ہزار کیوسک سیلابی ریلاصا دق فیڈر نہر میں داخل ہو ا تو نہر میں بیس فٹ گہرا شگاف پڑ گیا جس سے راجن پور کے علاقوں چک شہد ،سانواہ ،اڈا حید ر آباد، بھکر پورکے بنیادی مرکز صحت سمیت دس بستیا ں زیر آب آگئیں اور ہزار سے زائد ایکڑ پر کپاس چاول اور گنے کی فصلیں تباہ ہو گئیں بستیوں کے گرد پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ افراد کے مطابق انھوں نے محکمہ انہاراور انتظامیہ کو اطلاع دی لیکن ا ب تک کوئی بھی ٹیم ان کی مدد کے لیے نہیں پہنچی اور ابھی تک شگاف کو بھی بھرا نہیں جا سکا متا ثرہ لوگوں نے اپنے نقصان کا ذمہ دار محکمہ انہار کو ٹھہرایا ہے۔