ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور زمبابوے کیساتھ سہہ ملکی سیریزمیں شرکت کی تصدیق کر دی

اتوار 28 جون 2015 13:34

ویسٹ انڈیز نے پاکستان اور زمبابوے کیساتھ سہہ ملکی سیریزمیں شرکت کی ..

جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) ویسٹ انڈیز نے ہرارے میں ہونے والی سہہ ملکی سیریز میں شرکت کی تصدیق کردی ہے جس میں پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سہہ فریقی سیریز رواں سال ستمبر اور اکتوبرمیں کھیلی جائے گی جب کہ چیمپئنز ٹرافی کی 8ویں پوزیشن کے لئے پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان براہ راست ٹکراؤ ہوگا۔ سیریز میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں 8ویں پوزیشن حاصل کرکے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کرسکتا ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کو اتنے سخت مقابلے کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 8 بہترین ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گی ، پاکستان اس وقت 9ویں اور ویسٹ انڈیز 8ویں پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ بنگلادیش حال ہی میں بھارت سے سیریز جیتنے کے بعد 7ویں پوزیشن لیکر چیپمئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے اپنا ٹکٹ کنفرم کروا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :