سربیا اور کروشیا واٹر پولو ورلڈ لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 28 جون 2015 14:00

سربیا اور کروشیا واٹر پولو ورلڈ لیگ کے فائنل میں پہنچ گئے

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) اٹلی میں کھیلے گئےمردوں کے واٹر پولو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میچز میں سربیا اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ۔ واٹر پولو ورلڈ لیگ میں پہلا سیمی فائنل سربیا اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔

(جاری ہے)

سربیا کے پلیئرز نے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور انہیں یکطرفہ مقابلے کے بعد 13-9 سے شکست دیدی ۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور امریکہ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ۔ کروشیا نے امریکہ کیخلاف بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے 35 فیصد سے زائد مرتبہ گول پوسٹ پر حملہ کیا ۔ دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا کو حریف ٹیم پر گیارہ چھ سے کامیابی ملی ۔ دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل 28 جون کو کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :