روشن خیال مولوی کہلوانے پر ہر گز کوئی اعتراض نہیں،مولانا طارق جمیل

بے حیائی ،فحاشی ، عریانی دراصل بیماریاں ہیں ان کاعلا ج نفرت نہیں ، محبت ، توجہ اور تبلیغ ہے ،انٹرویو

اتوار 28 جون 2015 14:08

روشن خیال مولوی کہلوانے پر ہر گز کوئی اعتراض نہیں،مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ان کے مولوی بننے کے فیصلے نے جیسے قیامت کھڑی کر دی ۔ اپنے کالج کا ہر دل عزیز گلوکار تھا مولانا کا روایتی امیج بدلنا ہو گا مجھے روشن خیال مولوی کہلوانے پر ہر گز کوئی اعتراض نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سحر بیان مبلغ طارق جمیل کا مزید کہنا ہے کہ بے حیائی ،فحاشی ، عریانی دراصل بیماریاں ہیں اور مرض کاعلا ج نفرت نہیں ، محبت ، توجہ اور تبلیغ ہے کالج کے دو دوستوں کے اصرار پر تین دن کے لئے تبلیغ پر جانے نے زندگی بدل کر رکھ دی ۔

والدین کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں مگر میرا ذہن عالم بننے پر متفق ہو چکا تھا فلموں سے متعلق میری معلومات جان کر عامر خان بھی پریشان ہو گیا تھا ۔ میں نے عمران خان کو شادی کرنے کا مشورہ ضرور دیا تھا مگر ریحام خان سے شادی کا نہیں کہا تھا کیونکہ وہ ریحام خان کو نہیں جانتے تھے ۔ وینا ملک کو صرف عزت دی اور انہوں نے دوپٹہ اوڑھ لیا ۔

متعلقہ عنوان :