مسلم امہ میں سحر و افطار کی مختلف روایات

سعودی عرب میں سحر وافطار کا اعلان توپ داغ کر کیا جاتا ہے

اتوار 28 جون 2015 14:08

مسلم امہ میں سحر و افطار کی مختلف روایات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) مسلم امہ میں سحر و افطار کی مختلف روایات ہیں سعودی عرب میں سحر وافطار کا اعلان توپ داغ کر کیا جاتا ہے کویت میں سحری کے وقت ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے گلی گلی پھرتے ہیں ان کو ابو طبیلہ کہا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق مالدیپ میں رمضان المبارک میں ہوٹل مکمل بند رکھے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مراکش میں بچوں کی روزہ کشائی کی روایت بڑی قدیم ہے ۔ 27 رمضان کو بچوں کو روزہ رکھوایا جاتا ہے اور روزہ کشائی کی تقریب سحری میں منعقد کی جاتی ہے ۔