پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا

24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی

اتوار 28 جون 2015 14:59

پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) پچاس ارب روپے کی خطیر رقم سے تیار ہونے والا میٹرو بس منصوبہ اپنی افادیت کھونے لگا ہے،جڑواں شہروں کیلئے شروع کیا جائے والا میٹرو بس منصوبہ تھوڑی سی بارش کے بعد چند گھنٹوں کیلئے بند ہوگیا،24اسٹیشنوں پر بننے والے بیت الخلاء سے پانی اور نلکے غائب ہوگئے،سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث دہشتگردوں کو دہشتگردی کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے شروع کیا جانے والا منصوبہ میٹرو بس سروس ناقص منصوبہ بندی اورمؤثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث اپنی افادیت کھوتا جارہا ہے،چند روز قبل جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش کے بعد میٹرو کے24میں سے چودہ اسٹیشن ایسے تھے کہ جنکے داخلی اور خارجی راستوں کی عام اور الیکٹرک سیڑھیوں پر پانی چڑھ جانے کے باعث مسافر میٹرو اسٹیشن میں کئی گھنٹے داخل نہ ہوسکے جبکہ اسی طرح ان اسٹیشنوں پر بنے ہوئے بیت الخلاء میں پہلے دن سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مسا فروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جسکے بعد اب ان بیت الخلاء سے سیکورٹی نہ ہونے کے باعث نلکے اور پانی کے پائپ بھی چوری ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان اسٹیشنوں پر آن لائن سے مسافروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت دہشتگردی کی بڑی واردات ہوسکتی ہے،پچاس ارب روپے کے ٹیکسوں کی رقم سے تیار ہونے والا اور ماہانہ پانچ کروڑ روپے کے خسارے سے چلنے والی میٹرو بس کے افتتاح کے صرف ایک ماہ بعد ہی کئی بسوں میں مکینیکل مسائل بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ روٹ پر چلنے والی68میٹرو بسوں میں سے تیرہ بسیں ڈپو میں ہی کھڑی ہیں جو کہ فنی خرابی کے باعث روٹ پر نہیں چل رہی ہیں

متعلقہ عنوان :