کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان 329 رنز پر ڈھیر ، سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیدیا

اتوار 28 جون 2015 15:07

کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان 329 رنز پر ڈھیر ، سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ سری لنکا کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی نامکمل اننگز 171 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو یونس خان 23 اور اظہرعلی 64 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا سکور 202 رنز تک پہنچایا تو یونس خان ہمت ہار گئے اور 40 رنز بنا کرانجیلو میتھیوز کا شکار بن گئے جس کے بعد کپتان مصباح الحق بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ کھڑے ہوسکے اور 22 رنز بنانے کے بعد 234 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔ اسد شفیق 27 اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے جب کہ اظہر علی 117 رنز بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے۔

جنید خان بھی 3 رنز سے آگے نہ بڑھ سکے۔ انجرڈ وہاب ریاض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور یوں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سری لنکا کی جانب سے دھمیکا پراساد نے 4، دشمنتھا چمیرا نے 3، انجیلیو میتھیوز نے 2 جب کہ رنگنا ہیراتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میزبان سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں پاکستان کے 138 رنز کے جواب میں 315 رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :