کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے دفتر میں داخلے پر پابندی اور مستقل نہ کر نے پر (کل) ما ل روڈ بلاک کرنے کی کال

کینٹ بورڈ راولپنڈی انتظامیہ کا پولیس کی بھاری نفری طلب کرنے کا فیصلہ ن

اتوار 28 جون 2015 15:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کی انتظامیہ نے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے دفتر میں داخلے پر پابندی اور انہیں مستقل نہ کر نے پر (کل) پیر کو ما ل روڈ بلاک کرنے کی کال دی ہے جس پر کینٹ بورڈ راولپنڈی انتظامیہ نے نقص امن کی پیش نظر پو لیس کی بھاری نفر ی طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کیمطابق سی ای او نے ایک حکم نا مے کے تحت محنت کش طبقہ جو کہ ادارے میں عر صہ 5سال سے زائد کا م کر نیوالے ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا معاشی قتل عام کر رہے ہیں ان ملازمین کے دفتر میں داخلے پر پابندی کے احکامات غیر آئینی ہیں ان ملازمین کو مستقل کر نے کی بجائے روزانہ کی بنیا د پر سفارشی ٹولہ مستقل کیا جارہا ہے یو نین کے عہدیداران نے میڈیا کے نمائندوں ٹی وی چینلز کی ٹیم سے مطالبہ کیا ہے کہ آج مورخہ 29کو راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مر کز ی گیٹ پر پہنچنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ غریب و مظلوم ملازمین کاساتھ دیں ہمارا سی ای او اور کینٹ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ ہمیں مستقل کر نے کے احکامات جاری کئے جائیں ہمیں فرائض کی ادائیگی سے نہ روکا جائے ہم پُرامن اور محب وطن شہری ہیں

متعلقہ عنوان :