امریکی ریاست ساوتھ کیرولینا میں متنازعہ کنفیڈرل پرچم کے معاملے پر سیاہ اور سفیدفام شہریوں میں تنازع

نڈر سیاہ فام خاتون نے ریاستی اسمبلی کی عمارت پر چڑھ کر متنازعہ پرچم اتار دیا، خاتون اوراسکا ساتھی مرد گرفتار

اتوار 28 جون 2015 16:14

کیرولینا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) امریکی ریاست ساوتھ کیرولینا میں متنازعہ کنفیڈرل پرچم کے معاملے پر سیاہ اور سفیدفام شہریوں میں تنازع اٹھ کھڑا ہوا اور ایک نڈر سیاہ فام خاتون نے ریاستی اسمبلی کی عمارت پر چڑھ کر متنازعہ پرچم اتار دیا، سکیورٹی حکام نے بری این برائیم نیوسم نامی خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو گرفتار کر لیااور پون گھنٹے بعد پرچم دوبارہ لہرا دیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست وتھ کیرولینا میں متنازعہ کنفیڈرل پرچم کے معاملے پر سیاہ اور سفیدفام شہریوں میں تنازع اٹھ کھڑا ہوا اور ایک نڈر سیاہ فام خاتون نے ریاستی اسمبلی کی عمارت پر چڑھ کر متنازعہ پرچم اتار دیا۔سکیورٹی حکام نے بری این برائیم نیوسم نامی خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکار جب خاتون کو ہتھکڑیاں لگا کر لے جا رہے تھے تو وہ زبور کی آیات پڑھتی سنائی دی۔

حکام نے دونوں کو ضمانتی مچلکوں پر رہا کر دیا۔ اس کے بعد سفید فام نسل پرست متنازعہ کنفیڈرل پرچم لے کر اسمبلی کے سامنے جمع ہو گئے اور سفید فام نسلی برتری کی علامت پرچم اتارے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ خاتون سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے کے باوجود اسمبلی بلڈنگ پر چڑھ گئی اور یہ نعرہ لگاتی رہی کہ اسے نفرت ، جبر اور تشدد کے نام پر گرفتار کر لیا جائے، وہ خدا کے نام پر ان کے مد مقابل آئی ہے آج پرچم اتار کر رہے گی۔اس کے بعد دوپہر تک سفید فام افراد کی بڑی تعداد کنفیڈرل پرچم لے کر اسمبلی کے سامنے جمع ہو گئے اور پرچم اتارے جانے کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی امریکی پرچم لئے ایک مجمع جمع ہو گیا جو پرچم اتارنے والی خاتون کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

متعلقہ عنوان :