بھارت میں سکول بس پر درخت گرنے سے 5 بچے ہلاک،متعدد زخمی

اتوار 28 جون 2015 16:14

کیرالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء ) بھارتی ریاست کیرالہ میں بچوں کی سکول بس پر درخت گرنے سے 5 بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے باعث ایک درخت اسکول بس پر گر گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں 5 بچے جان سے چلے گئے۔بس میں 25 بچے سوار تھے ، جو اسکول سے واپس گھر لوٹ رہے تھے۔مقامی لوگوں ،پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے فوری ریسکیو آپریشن کیا،اور زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا،خوش قسمتی سے تین بچے اس حادثے میں بالکل محفوظ رہے۔

متعلقہ عنوان :