اے این ایف نے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 28 جون 2015 16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) اے این ایف نے لاہور ائیر پورٹ سے دبئی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو جہلم کا رہا ئشی طارق لاہور سے دوبئی جا رہا تھا کہ شک پڑ نے پر اے این ایف نے اسکے سامان کی تلاشی لی جسکے بعد اسکے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکے خلا ف ورزی شروع کر دی گئی ہے ۔