آئی سی سی میں بھارت کی اجارہ داری ہے، کسی بورڈ میں جرات نہیں کہ اپنی بات منوا سکے، احسان مانی

اتوار 28 جون 2015 16:28

آئی سی سی میں بھارت کی اجارہ داری ہے، کسی بورڈ میں جرات نہیں کہ اپنی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ترمیمی قوانین کو سابق کونسل صدر احسان مانی نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہیکہ آئی سی سی میں بھارتی بورڈ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر تے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ آئی سی سی میں بھارتی اجارہ داری سب کو نظر آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

دو ملکی سیریز میں ڈی آر ایس کو پھر سے دونوں بورڈز کی مرضی سے مشروط کرنا آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں کی کمزوری ہے۔

کولمبو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں لنکن بیٹسمین سِلوا کا آوٴٹ نہ دینے پر امپائرز اور میچ ریفریز کی صرف زبانی معذرت کو بھی احسان مانی نے آڑے ہاتھوں لیا۔ سابق صدر آئی سی سی نے کہا کہ کسی بورڈ میں جرات نہیں کہ آئی سی سی میں اپنی بات منوا سکے۔ آئی سی سی کہنے کو تو کرکٹ کی عالمی تنظیم ہے لیکن حالیہ ترامیم سمیت کئی فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہر جگہ بھارتی اجارہ داری ہی ہے جس کی تصدیق احسان مانی نے بھی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :