واٹر پولو ورلڈ لیگ ، سربیا اور کروشیا فائنل میں پہنچ گئے

اتوار 28 جون 2015 16:28

واٹر پولو ورلڈ لیگ ، سربیا اور کروشیا فائنل میں پہنچ گئے

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء ) اٹلی میں کھیلے گئیمردوں کے واٹر پولو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل میچز میں سربیا اور کروشیا کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ واٹر پولو ورلڈ لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ایونٹ میں پہلا سیمی فائنل سربیا اور برازیل کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

سربیا کے پلیئرز نے حریف ٹیم پر دباوٴ برقرار رکھا اور انہیں یکطرفہ مقابلے کے بعد تیرہ نو (13-9) سے شکست دیدی۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا اور امریکہ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ کروشیا نے امریکہ کیخلاف بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے 35 فیصد سے زائد مرتبہ گول پوسٹ پر حملہ کیا۔ دلچسپ مقابلے کے بعد کروشیا کو حریف ٹیم پر گیارہ چھ سے کامیابی ملی۔ دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا فائنل 28 جون کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :