گرمی کے باعث کراچی میں ایئرکنڈیشنر اور فریج کے دام آسمان پر

اتوار 28 جون 2015 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کراچی میں گرمی کا دس سالہ ریکارڈ ہی نہیں ، ایئر کنڈیشنر اور فریج کی قیمتوں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئیاور مسئلہ صرف دْگنے داموں کا نہیں، یہ دونوں چیزیں مارکیٹ سے شارٹ ہیں اور انہیں خریدنے کیلئے شہریوں کو ایڈوانس بکنگ کرانی پڑرہی ہے۔

(جاری ہے)

اس بار کراچی میں ایسی گرمی پڑی کہ جینا آسان رہا نہ مرنا،گرمی نے انسانوں کے اس جنگل میں ایسی آگ لگائی کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہزار سے زائد افراد کا دم نکل گیا،ایسے میں شہریوں کا دھیان گیا ایئر کنڈیشنر اور فریج کی طرف کہ یہی وہ جدید علاج ہے جو اس قدیم آفت کا توڑ کرسکتا ہے۔

قیمتوں میں دو گنا اضافے کے باوجود ان دونوں اشیا کی مانگ اتنی زیادہ ہے کہ دکانوں کا اسٹاک ختم ہوگیا اور اب خریداروں کو ایڈوانس بکنگ کرانی پڑرہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گرمی نے نڈھال کیا تو دوسری طرف الیکٹرانک آئٹم کی قیمتوں نے پسینے چھڑوادیئے ہیں۔ اْدھر دْکانداروں کا موقف ہے کہ دام انہوں نے نہیں، کمپنیوں نے بڑھائے ہیں۔گرمی کی شدد تو اپنی جگہ ، شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی سے تنگ آکر دگنے داموں اے سی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :