چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں سابق صوبائی وزیر سہیل ظفر چیمہ نے تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا

حکمرانوں کے پاس بیڈ گورننس اور نااہلیوں کے سواکچھ نہیں ‘پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کیلئے ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر کام کر نیوالے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیے ‘چوہدری محمد سرور کی ملاقات کے دوران گفتگو

اتوار 28 جون 2015 16:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء)تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں (ق) کے سابق صوبائی وزیر سہیل ظفر چیمہ نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز سہیل ظفر چیمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر پنجاب سبطین خان بھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف اپنی عوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور آنیوالی وقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس بیڈ گورننس اور نااہلیوں کے سواکچھ نہیں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت ہرمعاملے میں حکمرانوں کی ناکا میاں صاف نظر آرہی ہیں اور قوم بھی حکمرانوں نہ صرف تنگ آچکے ہیں بلکہ ان سے قوم پر کیے جانیوالے مظالم کا حساب بھی مانگ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کیلئے ملک دشمنوں کے ساتھ ملکر کام کر نیوالے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کر نا حکو مت پاکستان اور دیگر اداروں کی قومی ذمہ داری ہے جسکو انہیں ہر صورت پورا کر نا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولی اور نظر یاتی سیاست کی ہے اور تحر یک انصاف کی سب سے بڑی طاقت اسکے کارکنان ہیں جن کی محنت سے ہی تحر یک انصاف ہر محاذپر سیاسی مخالفین کو شکست دے رہی ہے۔