شام اور روس فوجی و تکنیکی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں،شامی سفیر

اتوار 28 جون 2015 16:48

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) روس میں شام کے سفیر ریاض حداد نے کہا ہے کہ شام اور روس فوجی و تکنیکی تعاون سے متعلق دوطرفہ سمجھوتوں پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق روس میں شام کے سفیر ریاض حدادکا کہنا تھاکہ روس دوطرفہ فوجی سمجھوتوں کے مطابق شام کو تمام ضروری فوجی و تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں شامی فوجیوں اور فوجی ماہرین کی تربیت بالخصوص قابل ذکر ہے۔ تاہم انھوں نے ریاض حداد نے روس کی طرف سے شام کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ شام کے سفیر کے مطابق روس شامی بحران بارے واضح موقف اپنائے ہوئے ہے، روس شام کے جائز حکام، فوج اور عوام کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :