ورلڈ ہاکی لیگ؛ پاکستان اور فرانس کا میچ 2،2 گول سے برابر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 جون 2015 17:26

ورلڈ ہاکی لیگ؛ پاکستان اور فرانس کا میچ 2،2 گول سے برابر

اینڈورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2015ء) پاکستان اور فرانس کے درمیان ورلڈ ہاکی لیگ کا میچ 2،2 گول سے برابر ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ بیلجیئم کے شہر اینڈورا میں کھیلے گئے میچ میں فرانس کی جانب سے میچ کے شروع سے ہی پاکستانی گول کورٹ پرتابڑ توڑ حملے کئے گئے اور مارٹن بریسیک نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی جس کے بعد دوسرا گول بھی فرانس کی جانب سے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

0-2 کی برتری کے بعد پاکستان کی جانب سے وقاص شریف اوررضوان جونیئر نے ایک ایک گول کرکے فرانس کی برتری ختم کردی اور چوتھے ہاف کے اختتام تک میچ برابررہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ پاکستان کو اپنے گروپ میں 4 پوائنٹس حاصل ہیں اور وہ پہلے ہی کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو اولمپک 2016 میں کوالیفائی کرنے کے لئے اگلے دونوں میچز جیتنے ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :