پاکستان ریلوے کے اہم اثاثہ جات کے زائد العمر ہونے کا انکشاف ،ریلوے کا90فیصد سگنل سسٹم ، 11778کلو میٹر ریلوے ٹریک اپنی67فیصد عمر پوری کر چکا ہے

اتوار 28 جون 2015 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) پاکستان ریلوے کے اہم اثاثہ جات کے زائد العمر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ریلوے دستاویزات کے مطابق ریلوے کا90فیصد سگنل سسٹم اپنی عمر پوری کر چکا ہے، 11778کلو میٹر ریلوے ٹریک اپنی67فیصد عمر پوری کر چکا ہے،452ڈیزل انجنز کا 97 فیصد اپنی عمر پوری کر چکا ہے،1732مسافر کوچز میں سے 2فیصد زائد العمر ہو چکی ہیں، ریلوے کا 90فیصد سگنلنگ اور ٹیلی کام نظام زائد العمر ہو چکا ہے، 71فیصد فور ویلرز مال بردار ویگنز زائد العمر ہو چکی ہیں جبکہ 11فیصد 8ویلرز مال بردار ویگنز اپنی عمر پوری کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :