میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے‘پیپلز پارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلئے انہیں ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے‘پیپلز پارٹی والوں کیلئے بلاول ایک امید ہیں اور انہیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہو گا ‘ پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہیں ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کاانٹر ویو

اتوار 28 جون 2015 18:29

میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے‘ کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے‘پیپلز پارٹی سنگین بحران میں ہے اور اس سے نکلنے کیلئے انہیں ایک بڑے انجن کی ضرورت ہے‘پیپلز پارٹی والوں کیلئے بلاول ایک امید ہیں اور انہیں خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر پارلیمنٹ میں لانا ایک اچھا فیصلہ ہو گا ‘ پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحر یک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار ہیں ۔

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا وہ ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں‘ عوام حکومتی پالیسیوں سے اکتا گئے ہیں‘ گرانفروشی، توانائی بحران، بیروزگاری اور دیگر مسائل پچھلے دور حکومت سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت 2 سے 3 ماہ میں جا سکتی ہے، کچھ بڑا ہونے والا ہے اس مرتبہ فوج نہیں آئیگی بلکہ کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا یمن بحران میں ہمیں سعودی عرب کی حمایت کرنا چاہئے۔ ہم اس مسئلے کو پرامن طور پر حل کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اقتصادی راہداری مکمل ہونے کے بعد کوئی امریکہ کی طرف نہیں دیکھے گا۔ چین امریکہ کے اثر و رسوخ سے نکلنے میں ہماری مدد کر رہا ہے۔