اپیکا نے کل تک مطالبات پورے نہ ہونے پر صوبہ بھر میں مکمل ہڑ تال اور تالہ بندی کی دھمکی دیدی، رانا ثناء اللہ خان نے 30جون تک وزیر اعلی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کا نوٹی فکشن جاری کر نے کی یقین دہانی کروارکھی ہے‘ اپ گر یڈ یشن ‘ٹائم سکیل ‘پر وموشن اور ایڈ ک ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان نہ ہواتو دوبارہ سڑکوں پر ہونگے صوبائی چےئر مین شفقت سندھوکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 جون 2015 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) آل پاکستان کلر کس ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی چےئر مین شفقت سندھو نے کہا ہے کہ حکو مت پنجاب نے کل تک ہمارے مطالبات پورے کر نیکا اعلان نہ کیا تو صوبہ بھر مکمل ہڑتال اور دفاتر کی تالہ بندی کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شفقت سندھو نے کہا کہ پنجاب حکو مت نے ہمیں یقین دہانی کروارکھی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف30جون تک اپ گر یڈ یشن ‘ٹائم سکیل ‘پر وموشن اور ایڈ ک ملازمین کو ریگولر کر یں گے لیکن اگر حکو مت نے وعد ے کے مطابق کل تک ہمارے تمام مطالبات کو منظورکرتے ہوئے اس بارے کوئی باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری نہ کیا تو ہم ایک بار پھر حکو مت کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے اور نہ صرف سر کاری دفاتر کی تالہ بندی کر یں گے بلکہ اس تک مکمل ہڑ تال کر یں گے جبکہ حکو مت کی جانب سے ہمارے مطالبات مکمل طور پر منظور نہیں کر لیے جاتے لیکن ہم امید رکھتے ہیں کہ حکو مت وعدے کے مطابق ہمارے مطالبات کو ضرورمنظور کر یگی کیونکہ ہم نے کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں کیا اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان بھی ہمارے مطالبا ت کو جائزقرار دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :