کوپا امریکہ کپ ، میچ کھیلتے لائنل میسی کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ سے حملہ

اتوار 28 جون 2015 20:19

کوپا امریکہ کپ ، میچ کھیلتے لائنل میسی کی آنکھوں پر سبز لیزر لائٹ سے ..

سان تیاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28جون ۔2015ء ) ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لائنل میسی پرگزشتہ روز کوپا امریکہ کپ میں کولمبیاکیساتھ کوارٹرفائنل میچ کے دوران خطرناک سبزلیزر لائٹ سے حملہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ لائٹ آنکھوں میں پڑنے سے وقتی طور پر نظر آنا بند ہوجاتاہے ،میچ کے دوران کئی بار تماشائیوں کی جانب سے میسی کی آنکھوں میں سبز لیزرلائٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ۔فٹبال میچز میں ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں اور سٹار کھلاڑیوں کو اس مشکل کا سامنا کرناپڑا ہے ۔تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فیفا کو اس مسئلے پر توجہ دیناہوگی تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے بچاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :