پنجاب حکومت نے مختلف منصوبوں میں کمپنیوں کیساتھ کامیاب بات چیت کرکے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں،سی پیک کے تحت300میگاواٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے اختتام تک بجلی مہیا کرے گا،شہبازشریف،لاہور میٹروبس کی شاندار کامیابی کے بعدعوام نے پاکستان میٹروبس سروس کی زبردست پذیرائی کی ہے،پاکستان میٹروبس سروس سے روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہریوں کو باکفایت ، جدید،تیزرفتار اورآرام دہ سفری سہولتیں مل رہی ہیں، ملتان میں بھی میٹروبس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے ، یہ منصوبہ بھی اعلی معیار اورشفافیت کا شاہکار ہوگا،اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب آفرین پراجیکٹ ہوگا،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
اتوار 28 جون 2015 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت توانائی بحران کے حل کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات اٹھارہی ہے ۔توانائی بحران کے حل کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول پر توجہ دی جارہی ہے ۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور(سی پیک)کے تحت قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں چینی کمپنی نے سولر منصوبہ پر کام شروع کردیا ہے اور300میگاواٹ کا سولر منصوبہ رواں برس کے اختتام تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے ان خیالات کااظہار صوبے میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچراورتوانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران صوبے میں جاری ٹرانسپورٹ ،انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی منصوبوں کے ساتھ ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔
میٹروبس پراجیکٹس نے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں نیا کلچر متعارف کرایا ہے ۔لاہور میٹروبس پراجیکٹ کی شاندار کامیابی کے بعدعوام نے جڑواں شہروں میں پاکستان میٹروبس سروس کی زبردست پذیرائی کی ہے اورپاکستان میٹروبس سروس سے روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہری باکفایت ، جدید،تیزرفتار اورآرام دہ سفری سہولتوں سے مستفید ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ملتان میں بھی میٹروبس پراجیکٹ پر کام کا آغاز کردیا ہے اور یہ منصوبہ بھی لاہور اور راولپنڈی کے میٹروبس پراجیکٹس کی طرح اعلی معیار اورشفافیت کا شاہکار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹروٹرین چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب آفرین پراجیکٹ ہوگا۔ جدید ٹرین کے منصوبے سے عوام کو باکفایت ،تیرز رفتار اورجدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی اورمیٹروٹرین کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مختلف منصوبوں میں کمپنیوں کیساتھ کامیاب بات چیت کرکے رضاکارانہ طورپر اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں اورقوم کے اربوں ر وپے کے وسائل بچانے کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں شفافیت اوراعلی معیار کے ساتھ تیزرفتارتکمیل مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا طرئہ امتیازہے اوریہی وجہ ہے کہ تمام منصوبوں کو انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ اعلی معیار برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جارہا ہے ۔صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن،رانا مشہود احمد ،تنویر اسلم ملک ،اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف،پرویز ملک ، روحیل اصغر،مہر اشتیاق احمد ،چےئرمین لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان،اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.